بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا: عارف لوہار

08-01-2026

(وب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا۔

فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا، اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، اپنے میرٹ پر آگے بڑھتا رہا۔ عارف لوہار نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو بہت آسانیاں میسر ہیں، جب میں چائلڈ سٹار تھا تو مشکلات کا سامنا کیا، چمٹا اور جگنی پوری دنیا میں میری شناخت ہے۔ انہوں نے کہا کہ  میری موسیقی اور روح پاکستانیت سے سرشار ہے، نئی نسل میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے۔ عارف لوہار نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ کئی برس بعد کراچی آیا ہوں، بہت اچھا لگ رہا ہے، جب بھی کراچی آتا ہوں، دل خوش ہوجاتا ہے، کراچی کے دوستوں سے ملاقات ہوئی، برنس روڈ کی کھانے پسند ہیں۔