شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی ، آج بھی بادل برسنے کا امکان
08-01-2026
(لاہور نیوز) شہر میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر میں 20 سے 60 فیصد تک بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا آسمان بادلوں سے ڈھکا ہوا ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 13 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم نسبتاً خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی سے معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔