قینچی سٹاپ فیروزپور روڈ پر دکان میں آتشزدگی، ریسکیو کا کامیاب فائر آپریشن
08-01-2026
(لاہور نیوز) قینچی سٹاپ، فیروزپور روڈ پر واقع ایک سکریپ کی دکان میں آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیورز کے بروقت رسپانس کے باعث آگ کو پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے اہلِ علاقہ ایک بڑے نقصان سے محفوظ رہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فائر آپریشن میں ریسکیو کی پانچ ایمرجنسی گاڑیوں اور 15 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا، بھرپور کوششوں کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا اور فائر آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق واقعے میں مزید نقصان سے بچاؤ کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔