وزیراعلیٰ پنجاب کا کوئلے کی کان میں دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

08-01-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوئٹہ کے علاقے میں کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کان میں دبے کان کنوں کی خیریت اور سلامتی کیلئے دعا کی، انہوں  نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں کے صبر و استقامت کیلئے بھی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ امدادی کارروائیاں جلد کامیابی سے مکمل ہوں گی اور متاثرہ کان کنوں کو بروقت امداد فراہم کی جائے گی۔