پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
07-31-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 1300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 920 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے رجحان میں معمولی کمی ہوئی جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 546 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار 547 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔