عالمی و مقامی سطح پر سونے کے ریٹس پھر بڑھ گئے

07-31-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا ریٹ 2 ہزار 572 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 79 روپے اضافے سے 6 ہزار 294 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 4080 ڈالر کا ہو گیا ہے۔