باغبانپورہ میں چھت گرنے کا واقعہ، ہلاکتیں 11 ہوگئیں

07-31-2026

(لاہور نیوز) باغبانپورہ کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گرنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔

 باغبانپورہ میں گزشتہ روز یہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے جب کہ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 2 مرلے کے 3 منزلہ مکان میں 3 بھائی رہتے تھے، ایک کی بیٹی کی سالگرہ تھی اور خوشیوں میں بہن بھی شریک ہونے آئی تھی۔ ریسکیو حکام  نے مزید بتایا کہ پہلے اوپر والی چھت دوسری منزل پر اور دوسری چھت نیچے کی منزل پر آگری جس کے نتیجے میں گھر ماتم کدے میں تبدیل ہو گیا۔