پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، 58 لاکھ سے زائد چالان

07-31-2026

(لاہور نیوز)پنجاب پولیس ٹریفک قوانین پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 48 لاکھ 43 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 58 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان کیے گئےاور خلاف ورزیوں پر 11 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔  ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 45 ہزار 881 گاڑیوں کے چالان کیے گئے، 6 ہزار 871 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 28 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی ضبط کیے گئے۔  آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترمیم شدہ ٹریفک قوانین، اصلاحات اور جدید نظام پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اوور لوڈنگ، اوور سپیڈنگ، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیاں جاری رکھنے اور ٹریفک چالانوں کے نادہندگان سے مؤثر ریکوری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔