مدثر ریاض ملک نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا

07-31-2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کا اضافی چارج سنبھال لیا۔

مدثر ریاض ملک اس سے قبل بھی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ حکومت پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن غلام فرید کی بیرونِ ملک رخصت کے دوران مدثر ریاض ملک کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مدثر ریاض ملک غلام فرید کی واپسی تک سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب کے اضافی فرائض بھی انجام دیتے رہیں گے۔