لاہور میں موسم ابر آلود ، آج بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان
07-31-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں آج بھی موسم ابر آلود ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آسمان پر بادل مسلسل چھائے ہوئے ہیں جبکہ مون سون کا موجودہ اسپیل آئندہ منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بھی مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے وقفے وقفے سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس کے باعث موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔