ہاکی سیریز، قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی

07-31-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم نے جنوبی کوریا کو شاندار مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے دی۔

نصیر بُندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان کھیلے گئے ہاکی ٹیسٹ کے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی، دوسرے کوارٹر میں پاکستان کو سفیان خان نے کھیل کے مجموعی طور پر 21ویں منٹ برتری دلا دی۔ اس کے 4 منٹ بعد جنوبی کوریا کے یاہون وان نے گول کرکے مقابلہ برابر کر دیا، تاہم ہاف ٹائم کی وسل سے قبل ابو بکر محمود نے ایک اور گول کرکے پاکستان کو دوبارہ برتری دلا دی۔ تیسرے کوارٹر میں سفیان نے ایک اور گول کرکے مقابلہ پاکستان کے حق میں 1-3 کر دیا اور میچ ختم ہونے کی وسل تک یہ سکور لائن برقرار رہی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ہاکی ٹیسٹ یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔