لاہور: شہر بھر میں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف بڑا آپریشن

07-30-2026

(لاہور نیوز) شہر میں غیرقانونی پارکنگ سٹینڈز کےخلاف بڑا آپریشن کیا گیا۔

چیف آفیسرایم سی ایل اورایم اوریگولیشن کی نگرانی میں کارروائیاں انجام دی گئیں، پرائیویٹ املاک پرقائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کیخلاف ایکشن لیا گیا، شہربھرمیں 50 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈزسیل کر دیئے گئے۔  پارکنگ فیس میں اوورچارجنگ پر بھی کریک ڈاؤن جاری ہے، زائد پارکنگ فیس وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری زائد پارکنگ وصول کرنیوالوں کیخلاف شکایت درج کرائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی پارکنگ، اوورچارجنگ کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔