پنجاب میں اربوں مالیت کا الیکٹرک بس منصوبہ، ٹینڈر شرائط پر نیا تنازع سامنے آ گیا
07-30-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں اربوں روپے مالیت کے الیکٹرک بس منصوبے کی ٹینڈر شرائط پر نیا تنازع سامنے آ گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق عالمی بس ساز کمپنیوں بی وائی ڈی، یو ٹونگ، کنگ لانگ اور ہائیگر ے ٹینڈر کی سخت شرائط پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان شرائط سے مقابلے کا عمل محدود ہونے اور چند کمپنیوں کو فائدہ پہنچنے کا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔ کمپنیوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹینڈر کی شرائط کو نرم کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی کمپنیوں کی شمولیت ممکن ہو سکے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے بیشتر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے الیکٹرک بس منصوبے کی موجودہ شرائط برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور منصوبہ انہی شرائط کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔