حضرت عزیزالدین المعروف پیر مکی ؒکے مزار شریف پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب
07-30-2026
(لاہور نیوز) معروف روحانی شخصیت حضرت عزیزالدین المعروف پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر سالانہ غسل مبارک کی تقریب منعقد کی گئی۔
صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے پیر مکی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف کو غسل دیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور حافظ انیس الرحمان، زونل ایڈمنسٹریٹر رانا احسان الحق ان کے ہمراہ تھے۔ غسل مبارک کی تقریب میں محفل حمدوثناء کا انعقاد کیا گیا جبکہ ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر بلال یاسین کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام نے دین اسلام۔کی ترویج میں اہم کردار ادا کیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے مزارات کی اپ گریڈیشن کے منڈوبے جاری ہیں تاکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دی جا سکیں۔