190 ملین پاؤنڈز کیس: بشری بی بی کی سزا معطل کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر
07-30-2026
(لاہور نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں 190 ملین پاؤنڈز کیس ؛ بشری بی بی نے سزا معطلی کیلئے آئینی عدالت میں اپیل دائر کر دی۔
اپیل میں ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کی گئی ہے، بشری بی بی نے سزا معطلی کی استدعا طبی بنیادوں پر کی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ دوران قید بشری بی بی کو آنکھوں کی بیماری لاحق ہوئی جبکہ دوران قید ان کی آنکھ کی سرجری بھی ہوئی،۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ خاتون ہونے اور بیماری کے باعث بشری بی بی ضمانت کی مستحق ہیں، بشری بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر علاج اور دیکھ بھال سے محروم رکھا گیا تاہم نیب جان بوجھ کر سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔