لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں

07-30-2026

(لاہور نیوز) لاہور جنرل ہسپتال میں پارکنگ کے سرکاری نرخ نمایاں جگہوں پر آویزاں کر دیے گئے۔

موٹر سائیکل 10، آٹو رکشہ 20 اور کار پارکنگ فیس 30 روپے مقرر کیے گئے ۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین نے کہا زائد پارکنگ فیس وصول کرنیوالے ٹھیکیدار کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اضافی رقم وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، زائد فیس کی شکایت فوری طور پر ڈیوٹی ڈی ایم ایس کو درج کرائیں، ہسپتال کی پارکنگ صرف مریضوں، لواحقین اور سٹاف کے لیے مخصوص ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل طور پر کھڑی گاڑیوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی ہدایت پر شہریوں کی سہولت کیلئے اقدامات مزید مؤثر بنا دیے گئے۔