ہائی سکولوں کے سربراہان کو 6 روز میں 37 ہزار نئے طلبا کا داخلہ کرنے کا ٹارگٹ
07-30-2026
(لاہور نیوز) موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے سے قبل ہائی سکولوں کے سربراہان کو 6 روز میں 37 ہزار نئے طلباء لازمی داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔
ڈی ای او سیکنڈری نے سکول سربراہان کو روزانہ 5 طلباء گھرگھر جاکر سکول لانے کی ہدایت کر دی، داخلہ مہم پر مجبور کرنے پر سکولوں میں بوگس انرولمنٹ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ بیشتر سکولوں میں نئے داخل طلباء کے ب فارم کی نادرا سے تصدیق کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، ہائی سکولوں میں موجودہ اینرولمنٹ 3 لاکھ 93ہزار ہے. ہائی سکولوں میں داخلوں کا ہدف 4 لاکھ 30ہزار مقرر کیا گیا ہے جبکہ مذکورہ ہدف 4 اگست تک پورا کرنے کی ہدایت کی گئی، داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔