عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں اضافہ
07-30-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں دو روز بعد پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 76 روپے کم ہو کر 6 ہزار 215 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 10 ڈالر مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4050 ڈالر کا ہو گیا۔