کوٹ لکھپت میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

07-30-2026

(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نوید ولد موج دین کے نام سے ہوئی ہے، جو گنڈا سنگھ، ضلع قصور کا رہائشی تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوید گجر کالونی، چندرائے روڈ پر مٹی سے بھرا ٹرالا  لے کر آیا تھا، اس دوران سڑک پر بجلی کی ایک تار نیچی لٹک رہی تھی، تار کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کے دوران اسے شدید کرنٹ لگا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کوٹ لکھپت پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس  نے لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔