محکمہ سکول ایجوکیشن کا مزید 555 سرکاری سکول ضم کرنے کا فیصلہ

07-30-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے مزید 555 سرکاری سکول ختم کرکے انہیں قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولوں میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع  کے مطابق  مذکورہ سکولوں کو قریبی ہائی یا ایلیمنٹری سکولوں میں ضم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ تمام سکول دوسرے سرکاری سکول سے 2 کلومیٹر کے فاصلے کے اندر واقع ہیں، جبکہ ان میں طلبہ کی تعداد 5 سے بھی کم ہے اور ہر سکول میں 3،3 اساتذہ تعینات ہیں۔  محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ آؤٹ سورس کیے جانے کے باوجود ان سکولوں میں طلبہ کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو سکا, ان سکولوں کے انضمام کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کی مجموعی تعداد 37 ہزار رہ جائے گی۔ محکمہ کے مطابق اب تک 13 ہزار سرکاری سکول ٹھیکے پر دیئے جاچکے ہیں۔