کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کی بندش، ٹریفک نظام میں نمایاں بہتری

07-30-2026

:کینال روڈ پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے داخلے پر پابندی کے بعد ٹریفک کے بہاؤ اور سفر کے دورانیے میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس پر شہریوں نے اطمینان اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران سخت کریک ڈاؤن کے باعث کینال روڈ پر کوئی مہلک ٹریفک حادثہ پیش نہیں آیا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کینال روڈ سمیت ماڈل روڈز پر چنگ چی اور لوڈر رکشوں کا داخلہ بند کیا گیا ہے۔  سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی  کا کہنا تھا کہ اب تک 8,810 چنگ چی رکشوں اور 22,822 لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔  ان کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں پر سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری سامان دیگر ٹریفک کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں، جبکہ چنگ چی رکشے ٹریفک کی روانی متاثر کر رہے تھے۔  انہوں نے  مزید  کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔