مریم نوازکا باغبانپورہ چھت گرنے کے واقعہ پراظہارِافسوس، زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت
07-30-2026
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے باغبانپورہ میں گھر کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر انتظامی افسران فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور 27 گھنٹے تک جاری رہنے والی امدادی کارروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔ مریم نواز شریف ریسکیو آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وصول کرتی رہیں اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔