نادرا کی بزرگ اور معذور شہریوں کیلئےگھر بیٹھے خصوصی سہولت

07-29-2026

(لاہور نیوز) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ اور معذور شہریوں کیلیے گھر بیٹھے خصوصی سہولت متعارف کروا دی۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر نادرا سینٹر جانا مشکل ہو تو پریشان نہ ہوں، اپائنٹمنٹ بک کروا کر نادرا بائیکر کو اپنے گھر پر بلوائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید یا ترمیم کی درخواست کی کارروائی مکمل کریں۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت فی الحال اسلام آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ کینٹ، لاہور، کراچی اور حیدرآباد میں دستیاب ہے، اپائنٹمنٹ کیلیے ہیلپ لائن 051111786100 اور موبائل صارفین 1777 پر رابطہ کریں۔