ساندہ: ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم گرفتار

07-29-2026

(لاہور نیوز) ساندہ کے علاقہ راج گڑھ میں ہوائی فائرنگ کر کےخوف پھیلانےوالاملزم گرفتار ہو گیا۔

ملزم عبدالمنان  نے گزشتہ رات معمولی جھگڑے پر محلہ میں ہوائی فائرنگ کی تھی، پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کی واردات سےعلاقہ میں خوف پھیلا کر فرار ہو گیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالمنان کو راج گڑھ مین روڈ سے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔