بانی پی ٹی آئی سے ملاقات، 6 ناموں کی لسٹ جیل حکام کو بھیج دی گئی
07-29-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کل ملاقات کا دن، پارٹی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ نے 6 ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو بھجوا دی۔
پی ٹی آئی کے بانی سےملاقات کرنیوالوں کی فہرست میں ملک تنزیل ،شاہد مغل، راجہ بابر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ ملک غلام مجتبیٰ، جہانزیب خان اور رابعہ اقبال خان کا نام شامل ہے۔ ملاقات کی فہرست میں شامل رہنما کل 30 جولائی کو ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل آئیں گے۔