2 برس بعد مکمل سورج گرہن لگے گا، تاریخ اور وقت سامنے آ گیا

07-29-2026

(لاہور نیوز) اگست میں 2 سال بعد مکمل سورج گرہن کا نایاب فلکیاتی منظر دیکھنے کو ملے گا۔

پاکستان میں جزوی سورج گرہن 12 اگست کی رات 10 بج کر 34 منٹ پر شروع ہو گا، سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 12 منٹ پر اپنے عروج پر ہو گا، جزوی سورج گرہن رات 2 بج کر 58 منٹ پر اختتام پذیر ہو گا۔ ماہر فلکیات کے مطابق غروب آفتاب کے وقت مکمل سورج گرہن کا منظر برسوں بعد دیکھنے کو ملتا ہے، یہ فلکیاتی منظر دنیا کے مختلف حصوں میں لاکھوں افراد کی توجہ کا مرکز بنے گا۔