روپیہ مستحکم ، انٹربینک میں ڈالر مزید 3 پیسے سستا ہوگیا

07-29-2026

(لاہور نیوز) انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔

  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔