محکمہ سکول ایجوکیشن کا ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہیں روکنے کا حکم جاری
07-29-2026
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ مرحلے میں سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم سمیت مختلف کیٹیگریز کی 1450 آسامیاں ختم کی گئی تھیں جن کی جگہ اب 1450 سکول گارڈز بھرتی کیے جائیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سکول گارڈز کو لم سم تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا اور انہیں مقررہ تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کی اضافی مراعات یا الاؤنسز نہیں دیے جائیں گے۔ سکول گارڈز کی بھرتی کے لیے آئندہ ہفتے اشتہار جاری کیے جانے کا امکان ہے جبکہ امیدواروں کا انتخاب سکیورٹی گارڈ کے تجربے اور انٹرویو کی بنیاد پر کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق سکول گارڈز کی ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔