شیروانی ماپ کے مطابق نہ سلنے پر ٹیلر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ

07-29-2026

(لاہور نیوز) صارف عدالت میں شاد باغ کے رہائشی پرویز احمد نے ٹیلر سلیم کے خلاف ایک لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

دعویٰ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹیلر  نے دولہا کی شیروانی طے شدہ ماپ کے مطابق تیار نہیں کی، جس سے درخواست گزار کو نقصان اور ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ صارف عدالت نے دعویٰ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ٹیلر سلیم کو 3 اگست کیلئے نوٹس جاری کر دیا ہے تاکہ وہ عدالت میں اپنا جواب جمع کرا سکے۔