زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

07-29-2026

(لاہور نیوز) چونیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو لڑکیاں جاں بحق جبکہ والدین کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق اہلخانہ نے گھر میں پکا ہوا کھانا کھایا تھا، جس کے بعد چاروں کی طبیعت بگڑ گئی، ریسکیو ٹیموں  نے متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا، تاہم 20 سالہ عمارہ اور 13سالہ تحریم جانبر نہ ہو سکیں۔ ریسکیو کے مطابق لڑکیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی تاحال تشویشناک حالت میں زیرِ علاج ہیں، جاں بحق ہونے والی دونوں لڑکیوں کی لاشیں آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دی گئی ہیں۔