پٹرول 1 روپے 63 پیسے، ڈیزل 1 روپے 55 پیسے فی لٹر مہنگا
07-28-2026
(لاہور نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ کر دیا جس کے تحت پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل دونوں مہنگے کر دیے گئے۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کے بڑھتے طوفان پرعوام نے حکومت کے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔