لاہور: 240 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 294 افراد زخمی
07-28-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 294 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 294 افراد زخمی ہوئے، 112شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 182معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کر کے روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔