ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ
07-28-2026
ایچ ای سی اور پی ایس ای بی کا ڈگری تصدیق نظام کو یکجا کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔
اعلیٰ تعلیم یافتہ طلبہ اور آئی ٹی ماہرین کی ڈگریوں کی اب ڈیجیٹل تصدیق ہو گی، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور سی ای او پی ایس ای بی فیصل جدی نے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔ پاکستان کا پہلا قومی تصدیق شدہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ پول قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈگری ویری فکیشن کی یکجائی سے ڈیجیٹل ورک فورس میں شفافیت اور اعتماد بڑھے گا۔ پاکستانی آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے عالمی اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تعلیمی اداروں اور صنعت کے باہمی ربط سے ڈیجیٹل پاکستان کا وژن تقویت پائے گا۔