نوجوانوں کا میڈیکل شعبے کی جانب رجحان کم ہونے لگا

07-28-2026

(لاہور نیوز) پنجاب میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کی تعداد میں مسلسل کمی ہونے لگی۔

رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے پنجاب سے 48 ہزار 525 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 50 ہزار 461 تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلے کے امیدواروں کی تعداد میں مسلسل تیسرے سال بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے نوجوانوں کے میڈیکل شعبے کی جانب رجحان میں بتدریج کمی ظاہر ہوتی ہے۔ رواں سال ایم ڈی کیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدواروں میں 74 فیصد سے زائد تعداد طالبات کی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ میڈیکل تعلیم میں خواتین کی دلچسپی بدستور نمایاں ہے۔