عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

07-28-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث کروڈ آئل اور برینٹ کروڈ دونوں کی قیمتیں نیچے آ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کروڈ آئل کی قیمت میں 1.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 81 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ دوسری جانب برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 2 فیصد کمی کے بعد 86.36 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔