وحدت کالونی میں تیز دھار آلے سے خاتون قتل
07-28-2026
(لاہور نیوز) وحدت کالونی کے علاقے میں شاہ کمال دربار کے قریب ایک خاتون کو مبینہ طور پر تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق خاتون کو گلے پر تیز دھار آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت ثناء کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے، جبکہ قتل کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں اور واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔