برائلر گوشت کی قیمت 468 روپے کلو پر برقرار

07-28-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے۔

 نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 468 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کا فارم گیٹ ریٹ 295 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 323 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی برقرار رکھی گئی ہے اور سرکاری نرخ 266 روپے فی درجن مقرر ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 860 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 40 روپے فی درجن تک اضافہ ہو چکا ہے، تاہم موجودہ نرخ نامے میں مزید کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔