پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، میزبان ٹیم نے 7 وکٹوں پر 126 بنا لئے
07-28-2026
(لاہور نیوز) پاک ویسٹ انڈیز پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا۔
تیسرے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگزمیں 7 وکٹوں پر126 رنز بنا لئے، شمار جوزف 22 اور کیمار روچ 5رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، ٹیگینرائن چندر پال 35 اورجسٹن گریوز 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شائی ہوپ نے 10 اور روسٹن چیز نے 8 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 3 اور خرم شہزاد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 282 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، شان مسعود 109اور امام الحق 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، میزبان ملک نے پہلی اننگزمیں 311 رنز بنائے تھے۔