ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، بلوچستان پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار

07-27-2026

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ نے علامہ اقبال ٹاؤن میں دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان پولیس کو مطلوب اشتہاری گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق اشتہاری عمر بن عابد کے خلاف خضدار میں اقدام قتل کا مقدمہ درج ہے، ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور میں روپوش تھا۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ گرفتار اشتہاری اقبال ٹاؤن پولیس کے حوالے کر کے بلوچستان پولیس کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے۔