لاہور: غوثیہ چوک کے قریب مکان کی چھت گر گئی، 4 افراد زخمی

07-27-2026

(لاہور نیوز) شالیمار روڈ، غوثیہ چوک کے قریب خستہ حال کمرے کی چھت گرنے کے باعث خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے باعث 2 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2 افراد کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین میں 35 سالہ شاہد، 35 سالہ زینب، 20 سالہ مجاہد، 3 سالہ رجب شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کمرے کی خستہ حال چھت مٹی اور ٹی آر گارڈر کی بنی ہوئی تھی جو زمین بوس ہوئی، امدادی کارروائیوں میں 5 ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اور 18 اہلکاروں  نے حصہ لیا۔