بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے کل ملاقات کا دن
07-27-2026
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشری بی بی سے کل ملاقات کا دن ہے۔
پی ٹی آئی نے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی ہے، فہرست میں بیرسٹر گوہر خان، سلمان اکرم راجہ اور راجہ متین کا نام شامل ہیں جبکہ قاضی نور السلام، فتح اللہ برکی اور شعیب الیاس کا نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہے۔ تحریک انصاف کے وکلاء رہنما کل منگل کو ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئیں گے،بانی تحریک انصاف کی بہنیں علیمہ خان اور دیگر بھی کل ملاقات کے لئے آئیں گی، دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی فیملی اور وکیل رائے سلمان بھی ملاقات کیلئے آئیں گے۔