لاہور: رواں سال سائیکل چوری کی وارداتوں میں 62 فیصد اضافہ
07-27-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں سائیکل چوری کی وارداتوں میں رواں سال 62 فیصد اضافہ ہو گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مختلف علاقوں سے 156 سائیکلیں چور لے اڑے، سٹی ڈویژن میں 19 سائیکلیں چوری ہوئیں جبکہ کینٹ ڈویژن میں سائیکل چوری کے 47 مقدمات درج کئے گئے، اسی طرح سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کے 14 مقدمات کا اندراج ہوا۔ پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈویژن سے 35 سائیکلیں چور لے اڑے، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 15 اور ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں سائیکل چوری کی 26 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔