فیصلہ کن ون ڈے کیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن

07-27-2026

(لاہورنیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے میچ سے قبل ہمبنٹوٹا میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی جبکہ نیٹ سیشن سے قبل فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ ڈرلز میں بھی بھرپور حصہ لیا۔پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے کی تیاریوں کے دوران مختلف شعبوں میں مہارت بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن اور آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔