لاہور: 328 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 400 افراد زخمی
07-27-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 328 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 400 افراد زخمی ہو ئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق، 400 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 140 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 260 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔