امریکا، ایران کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں
07-27-2026
(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکا اور ایران کی جانب سے حملے نہ کرنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
امریکی کروڈ آئل کی قیمت 5.90 فیصد کمی کے بعد 83.42 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔اسی طرح برینٹ کروڈ آئل 7.37 فیصد سستا ہونے کے بعد 89.41 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔ عالمی توانائی مارکیٹ میں قیمتوں میں یہ کمی خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کے باعث دیکھی جا رہی ہے۔