داتا دربار پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت دو منشیات فروش گرفتار

07-27-2026

(لاہور نیوز) داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد کی چیکنگ کے دوران مختلف مقامات سے ملزم علی حسن اور ملزمہ المعروف "پٹھانی" کو گرفتار کیا گیا، پولیس  نے ملزم علی حسن کے قبضے سے چرس جبکہ ملزمہ کے قبضے سے آئس برآمد کی۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1400 گرام سے زائد چرس اور 520 گرام آئس برآمد ہوئی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان داتا دربار کے گرد و نواح کی تنگ گلیوں میں منشیات فروشی میں ملوث تھے۔ پولیس  نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، ایس پی سٹی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ شہر میں منشیات فروشی کے خاتمے کیلئے کڑی نگرانی اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔