عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنا پہلا میچ جیت لیا

07-27-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ جیت لیا۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا کے شہر نیاگرا ان دی لیک میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے گروپ 7 کے پہلے میچ میں سیڈ7 پاکستان  نے کسی دقت کے بغیر نائجیریا کو 0-3 سے شکست دے دی۔ پاکستان کے نعمان خان  نے یوسف قادری، عبداللہ نواز  نے شعیب جیوا اور محمد عمیر عارف نے جوشوا ڈینیئل کو ہرایا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا دوسرا میچ سوئٹزرلینڈ کے خلاف کھیلے گا۔