الفلاح ٹاؤن میں 24 سالہ خاتون نے خودکشی کر لی

07-27-2026

(لاہور نیوز) الفلاح ٹاؤن، بیدیاں روڈ کے علاقے میں ایک 24 سالہ خاتون نے خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکا کر خودکشی کر لی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، جہاں خاتون پہلے ہی جاں بحق ہو چکی تھیں، ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعہ بظاہر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی وجہ کا تعین پولیس کی تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 24 سالہ نیہا ولد حافظ کے نام سے ہوئی ہے، ضروری کارروائی کے بعد ریسکیو 1122 نے لاش پولیس کے حوالے کر دی، جبکہ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔