جوہر ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

07-27-2026

(لاہور نیوز) جوہر ٹاؤن میں الفتح سٹور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کال موصول ہونے پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیز رفتار کار  نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 24 سالہ نوید ولد محمد عالم کے نام سے ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش جناح ہسپتال منتقل کر دی، جبکہ پولیس  نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔