برائلر گوشت کی قیمت 468 روپے کلو مقرر، انڈے مزید مہنگے
07-27-2026
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کی قیمتوں میں استحکام برقرار ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ کر دیا گیا۔
سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 468 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، جبکہ صافی گوشت شہریوں کو 540 روپے فی کلوگرام تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کے فارم گیٹ ریٹ 295 روپے فی کلوگرام مقرر کئے گئے ہیں، ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 309 روپے فی کلوگرام جبکہ پرچون بازار میں 323 روپے فی کلوگرام کے حساب سے فروخت ہو گا۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کا سرکاری نرخ 266 روپے فی درجن مقرر کر دیا گیا ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 7 ہزار 860 روپے مقرر کی گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے دوران انڈوں کی قیمت میں مجموعی طور پر 40 روپے فی درجن تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔